خسرہ پھیلاؤ،ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں حفاظتی انتظامات صفر

خسرہ پھیلاؤ،ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں حفاظتی انتظامات صفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی  ر پورٹر)   ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا,محکمہ صحت ملتان اور جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے  بھی کوئی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے, چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال  خسرہ میں مبتلا 1 ہزار 53مریض بچے رپورٹ ہوئے, نشتر ہسپتال میں  خسرہ کے شبہ  میں 14مریض بچے زیر علاج تفصیل کے مطابق ملتا(بقیہ نمبر29صفحہ7پر)

ن سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا  پھیل چکی ہے  تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان  اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسران حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے  ادھر  ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس رواں سال خسرہ میں مبتلا 1 ہزار 53مریض بچے رپورٹ ہوئے،چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ کے شبہ میں 22مریض بچے زیر علاج ہیں،جبکہ  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ کے شبہ میں  05مریض بچے رپورٹ ہوئے ادھر نشتر ہسپتال ملتان  میں خسرہ میں مبتلا  مریضوں کے لئے  آئی سو لیشن وارڈ میں  بستروں کی تعداد 24 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی تھی جہاں  اس وقت خسرہ کے  شبہ میں  14مریض بچے زیر علاج ہیں