فوج کراچی کو دہشت گردوں اور اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کرے،سراج الحق

فوج کراچی کو دہشت گردوں اور اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کرے،سراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اے این این )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک افواج اور سکیورٹی ادارے کراچی کو مکمل طور پر اسلحہ سے پاک کرنے ، پرامن شہر بنانے اور دہشتگردوں اور بھتہ خوروں سے نجات دلانے کے لیے انقلابی اور تسلسل کے ساتھ اقدامات کریں۔ کراچی میں جعلی مینڈیٹ کی وجہ سے ہی اہل کراچی کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ملک کے دیگر حلقوں کی طرح کراچی میں ہونے والے جعلی الیکشن کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے اور عوام کی حقیقی رائے کے مطابق الیکشن ہو ،تا کہ عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی ترجمانی ہو سکے،کراچی میں جا ری آپریشن کے ساتھ ساتھ شہر کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف بھی توجہ دی جائے ،وفاقی حکومت کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے 5سو بلین روپے کی گرانٹ کا اعلان کرے اسلام آباد کے منفی اور متعصبانہ رویہ نے ہی بلوچستان کو آتش فشاں بنایا ہے اور حکمرانوں کی ان پالیسیوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا لیکن حکمرانوں نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان عبد المتین اخوندزادہ ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امراء اسامہ رضی ،برجیس احمد ،مسلم پرویز،سیکریٹری عبد الوہاب،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے سیاسی جرگے اور پوری سیاسی قیادت کی کامیابی ہے اور اس کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرنے والے تما م لوگ قابل مبارکباد ہیں ،سراج الحق نے کہا کہ میرا کراچی کے عوام کے لیے بھی یہ پیغام ہے کہ یہاں کے باشندوں کے بزرگوں نے قیام پاکستان میں بھرپور حصہ لیا تھا اور ہجرت اور بڑی مشکلات برداشت کی تھیں اور گھر بار چھوڑ اتا کہ ایک اسلامی اور فلاحی ریاست قائم ہو ،ان بزرگوں کی اولاد سے میری اپیل ہے کہ ایک اسلامی و فلاحی ریاست کے قیام کے لیے از سر نو تحریک پاکستان شروع کر نے کے لیے کراچی کے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،جماعت اسلامی کا بھی فرض ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے آگے بڑھے ،اور ہر زبان بولنے والے کو ساتھ ملا کر کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے جدو جہد کرے ۔ایک اسلامی ، خوشحال اور ترقی یافتہ کراچی ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ،سراج الحق نے کہا کہ آج سے ادارہ نور حق صرف جماعت اسلامی کے تنظیمی دفتر کے بجائے یوتھ سینٹر ہو گا کراچی کے نوجوان با صلاحیت اور تعلیم یافتہ ہیں ان کو متحد اور متحرک کرنے کی ضرورت ہے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے رضاکا ر تنظیمیں بنائی جائیں ۔حکومت کراچی کے عوام کے سامنے ایک مستقل لائحہ عمل سامنے لائے کیوں کہ وقتی اور نمائشی اقدامات کرنے سے مسائل حل نہیں ہو ں گے مرکزی حکومت جو اقدامات کرے ان میں کراچی کے شہریوں سے بھی مشاورت کی جائے کراچی آپریشن کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ۔

مزید :

علاقائی -