ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈزسیزن 3 کی تقریب ملتوی

ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈزسیزن 3 کی تقریب ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈزسیزن 3 کی تقریب جوکہ 22مارچ کو ہونا تھی انتظامات مکمل نہ ہونے اور PSLکی سیکورٹی ریزن کی وجہ سے تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتا یا ہے کہ نئی تاریخ کا اعلان 24مارچ کے بعد کیا جائے گا۔ تقریب میں وفاقی وصوبائی وزراء ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد اور شخصیات شریک ہوں گی۔تقریب میں پرفارمنس کیلئے ابھی جن فنکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ثوبیہ خان ، توفیق شاہ،دیا جٹ،پریا خان ،گلو کارمسرور فتح علی، گلوکارہ گلاب علی اور اقصی نورنمایاں ہیں۔ ون مین شو کے ماسٹرسعید سیکی بھی اپنے آئٹم پیش کریں گے۔ جبکہ ورسٹائل ڈانس کمپنی صوفی رقص پیش کرے گی۔

مزید :

کلچر -