محکمہ صحت نے ڈویژنل سطح پر ڈرگ انسپکٹر فوکل پرسن مقرر کر دیے

محکمہ صحت نے ڈویژنل سطح پر ڈرگ انسپکٹر فوکل پرسن مقرر کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) محکمہ صحت حکومت پنجاب نے ڈویژنل فوکل پرسن قائم کردیے ہیں ۔ہرڈویژن میں ایک ڈرگ انسپکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے ہرفوکل پرسن حکومت پنجاب اور ڈریپ کے درمیان پل کاکردار اد ا کرے گااورٹاسک فورس برائے انسداد جعلی ادوایات کی مہم کوڈریپ کو رپورٹ کرے گاجس کا صوبائی چیف ڈرگ کنٹرولرمنور حیات نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق لاہورڈویژن میں فوکل پرسن سیکرٹری ڈی کیو سی بی ڈاکٹرحسن سعید کو مقررکیاگیاہے گوجرانوالہ کے لئے ثونیہ ارشاد ،راولپنڈ ی کے لئے نوید انور،ملتان کے لئے اسد ابرار، فیصل آباد کے لئے محسن اصغر،سرگودھاکے لئے ذیشان حیدر، ساہیوال کے لئے مسماۃ صدف، بہاولپورکے لئے مقبول حسین اور ڈی جی خان کے لیے راشد خان کوفوکل پرسن مقررکردیاگیاہے