”میں نے یہ کام کیا تو میرے دونوں ہاتھ بلی کے پنجوں میں بدل گئے “ انتہائی حیران کن بات جس کی حقیقت جان کرہر کوئی رشک کرے گا

”میں نے یہ کام کیا تو میرے دونوں ہاتھ بلی کے پنجوں میں بدل گئے “ انتہائی ...
”میں نے یہ کام کیا تو میرے دونوں ہاتھ بلی کے پنجوں میں بدل گئے “ انتہائی حیران کن بات جس کی حقیقت جان کرہر کوئی رشک کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نظام الدولہ )میں نے بڑا ہی عجیب قسم کا خواب دیکھا ہے ۔میں سونے سے پہلے کئی وظائف پڑھتا ہوں ۔ایک سال سے یہ میرا معمول ہے۔رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میں کوئی وظیفہ پڑھتا ہوں اور اپنے ہاتھوں پر پھونک مارتا ہوں تو میرے ہاتھ دیکھتے ہی دیکھتے بلی کے پنجوں کی طرح ہوجاتے ہیں ۔میں پریشان ہوں کہ اسکی وجہ کیا ہے ،کیا مجھے کوئی بیماری لگنے والی ہے یا مجھ پر کسی نے جادو کردیا ہے ۔(ناصر احمد ،کوئٹہ)
یہ خواب پریشان کن نہیں ہے۔تاہم سب سے پہلے ایک مشورہ دوں گا کہ وظائف پڑھنے کے لئے کسی عالم فاضل سے مشورہ کریں ۔جہاں تک خواب کا تعلق ہے تو اس سے جو سمجھ آتی ہے ،وہ کچھ یوں ہے کہ آپ کی طبیعت میں تیزی طراری ہے لیکن عام طور پر آپ کوئی بھی کام خفیہ رکھ کر کرتے ہیں۔مثال کے لئے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ جیسے چور بڑی احتیاط اور خاموشی سے کوئی کام کرتے ہیں ،ویسی جبلت آپ کی ہے۔یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ میں چوری کی عادت ہے ،صرف کام کے طریقہ کار کو واضح کرنے کا وہ انداز بتا رہا ہوں جو آپ میں موجود ہے۔آپ اپنے دشمنوں پر غالب آئیں گے اور ترقی بھی پائیں گے۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -