عماد وسیم کو پی سی بی سے پہلا فون آگیا ، ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان بڑھ گیا

عماد وسیم کو پی سی بی سے پہلا فون آگیا ، ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان بڑھ گیا
عماد وسیم کو پی سی بی سے پہلا فون آگیا ، ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل راؤنڈر عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے۔جیو نیوز کے مطابق عماد وسیم فیملی اور دوستوں سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور عماد وسیم کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور دونوں نےریٹائرمنٹ کےمعاملے پربات چیت کی۔عماد وسیم نے چیف سلیکٹر سے ورلڈ کپ کا پلان پوچھ لیا اور ساتھ ہی بہتر سینٹرل کنٹریکٹ کی بھی یقین دہانی مانگی ہے۔ عماد وسیم کو ورلڈ کپ تک کی یقین دہانی ملی تو ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز اور فائنل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں واپسی کی باتیں ہونے لگی ہیں۔

مزید :

کھیل -