بھرپور فوجی کارروائی کے بعد طالبان شوریٰ کا ہنگامی اجلاس

بھرپور فوجی کارروائی کے بعد طالبان شوریٰ کا ہنگامی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(خصوصی رپورٹ)پاک فضائیہ اور بری فوج کی طرف سے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملوں کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس نامعلوم مقام پرہوا،طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر کے ترجمان احمد اللہ احمدی نے بتایا کہ اجلاس میں ان حملوں کی مذمت کی گئی ، انہوں نے کہا کہ ان کا گروپ فوج کی اس کارروائی پر خاموش نہیں وہ سکتا ، شوریٰ کے اجلاس میں تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور کہا گیا کہ اگر فوجی کارروائی نہ روکی گئی تو کسی بھی تباہی کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

مزید :

صفحہ اول -