بالآخر آرمی چیف کی اپوائنٹمنٹ کی سمری وزیر اعظم ہاؤس کو موصول، اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی انصار عباسی نے دعوی کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیر اعظم ہاؤس کو بھیج دی گئی ہے.
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انصار عباسی نے کہا کہ سمری میں چھ سینئر ترین جرنیلوں کے نام بھجوائے گئے ہیں. ان ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، ساحر شمشاد مرزا، اظہر عباس، نعمان محمود، فیض حمید اور جنرل عامر کے نام شامل ہیں.
انہوں نے کہا کہ سمری پر ایک سے دو دن میں فیصلہ ہوجائے گا جس کے بعد یہ تنازعہ ختم ہوجائے گا.