پلیز ! نا تو گندی ویڈیوز بنائیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر شیئر کریں، چاہت فتح علی خان کی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے درخواست
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے ملک کی نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گندی ویڈیو بنائیں نہ انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کریں۔
ڈان نیوز کے مطابق چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں پاکستان کی مختلف ٹک ٹاکرز اور ماڈلز کی ذاتی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ گندی ویڈیوز بنانا اچھی بات نہیں۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر ملک کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سے کہا کہ وہ گندی ویڈیوز بنائیں اور نہ انہیں سوشل میڈیا پر پھیلائیں، وہ ایسے کام نہ کریں۔
چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ ایسی ویڈیوز کو چھوٹے بچے اور اہل خانہ بھی دیکھتے ہیں جو کہ بری بات ہے۔انہوں نے لڑکوں اور لڑٓکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کمائی کا ذریعہ بنائیں لیکن اچھے طریقے سے اور اچھی ویڈیوز بنائیں۔چاہت فتح علی خان نے مذکورہ درخواست ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مناہل ملک، امشا رحمٰن اور متھیرا کی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔