پاکستان کے سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ، چھ افرادجاں بحق

پاکستان کے سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ، چھ افرادجاں بحق
پاکستان کے سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ، چھ افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شمالی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سرحدی علاقے میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چھ افرادجاں بحق ہوگئے ہیں ۔ مقامی ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے سرحدی علاقے مکین میں دوگھروں پر چارمیزائل فائرکیے جس کے نتیجے میں تین افرادزخمی بھی ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایاکہ حملے کے بعد بھی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں  میں مشکلات کاسامنارہا۔ یادرہے کہ حملہ ایک ایسے وقت پر کیاگیاجب حکومت پاکستان مختلف گروپوں سے مذاکرات کی بات کررہی ہے اور وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیلئے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -