انڈین ادکارہ نے فلم انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے ڈر سے6ماہ تک اپنا حمل چھپائے رکھا

انڈین ادکارہ نے فلم انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے ڈر سے6ماہ تک اپنا حمل چھپائے ...
انڈین ادکارہ نے فلم انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے ڈر سے6ماہ تک اپنا حمل چھپائے رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈیا کی مشہور ادکارہ نے فلم انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے ڈر سے6ماہ تک اپنا حمل دوسروں سے چھپائے رکھا ہے ،اب اس نے خود ہی اس بات کا انکشاف کر تے ہو ئے کہا ہے کہ میں نے اس لیے اپنا حمل چھپایا کیونکہ حا ملہ ادکاراﺅں کو فلم انڈسٹری میں کام ملنا بند ہو جاتا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادکارانیہادھوپیا کی شادی رواں سال میں ہوئی تھی جس کو شروع میں خفیہ رکھا گیا اور بعد ازاں اس بارے میں میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اس شادی کا علم ہوا اب بھی ادکارہ کے حاملہ ہونے کی خبر6ماہ بعد ہی مداحوں کو ہوئی ہے جس کا انکشاف خود ادکارہ نے ایک انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے کیا ہے ،نیہا نے اس خبر کو چھپانے کی وجہ بتائی ہے، ادکارہ نیہا کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ خبر اس لئے چھپائی کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ اس خبر کے باہر آنے کے بعد لوگ انہیں فلم انڈسٹری میں آفر کرنا بند کر دیں گے۔

مزید :

تفریح -