خیبرپختونخوا، کابینہ سے بجٹ منظوری کے خلاف کیس، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب

خیبرپختونخوا، کابینہ سے بجٹ منظوری کے خلاف کیس، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب
خیبرپختونخوا، کابینہ سے بجٹ منظوری کے خلاف کیس، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(آئی این پی ) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کابینہ سے بجٹ منظوری کے خلاف کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب کر لیا۔

  اپوزیشن لیڈر عباد اللہ کی جانب سے دائر کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شاہد خان نے کی۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ حکومت نے کابینہ سے بجٹ آرٹیکل 125 کے تحت منظور کیا، مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کی وجہ سے اسمبلی اجلاس نہیں بلایا چنانچہ کابینہ سے بجٹ کی منظوری غیر آئینی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ کابینہ کی بجٹ منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔