محکمہ صحت کے زیراہتمام آج سے بریسٹ فیڈنگ ویک شروع

      محکمہ صحت کے زیراہتمام آج سے بریسٹ فیڈنگ ویک شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار) محکمہ صحت کے زیر اہتمام ملتان میں بریسٹ فیڈنگ ویک کا باقاعدہ آغاز آج (بروز سوموار) 23 اگست (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
سے ہو گا. جس کے دوران ماں اور بچے کی صحت کے لئے ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت بارے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن پنجاب ڈاکٹر شاہد مگسی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر محمد علی مہدی زیدی ڈپٹی سیکرٹری فنانس ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ساتھ پنجاب ملتان، ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان، ڈاکٹر را محمد امجد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ملتان، محمد عرفان فیض فیلڈ پروگرام آفیسر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام پنجاب، عثمان رشید مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ملتان سمیت ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور ماں اور بچے کیلئے اس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ اجلاس کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹرز اور ضلع بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ سپروائزرز نے شرکت کی.
شروع-