کچے کے علاقے میں لاپتہ پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے کیلئے فوری کارروائی کا حکم

کچے کے علاقے میں لاپتہ پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے کیلئے فوری کارروائی ...
 کچے کے علاقے میں لاپتہ پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے کیلئے فوری کارروائی کا حکم
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے رحیم یار خان کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج اوردکھ کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ  نے ماچھکہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کیلئے حرف عقیدت پیش کیاہے۔وزیراعلیٰ نے لاپتہ پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے کیلئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ  نے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے کہاکہ کچے کے علاقے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اورسینئر افسران رحیم یار خان کیلئے روانہ ہوگئے۔