این آئی سی ایل سکینڈل: نیب کا یوسف رضا گیلانی اور بابر اعوان سے تحقیقات کا فیصلہ ، ابتدائی تحقیقات میں چیئرمین نیب کلئیر ہو گئے

این آئی سی ایل سکینڈل: نیب کا یوسف رضا گیلانی اور بابر اعوان سے تحقیقات کا ...
این آئی سی ایل سکینڈل: نیب کا یوسف رضا گیلانی اور بابر اعوان سے تحقیقات کا فیصلہ ، ابتدائی تحقیقات میں چیئرمین نیب کلئیر ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے این آئی سی ایل سکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر بابر اعوان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری کو ابتدائی تحقیقات میں کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کے قائم مقام چیئرمین ایڈمرل سعید احمد سرگانہ کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں این آئی سی ایل سکینڈل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران این آئی سی ایل سکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر بابر اعوان سے تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری کو ابتدائی تحقیقات میں کلیئر قرار دیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات میں چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری کے خلاف تحقیقاتی افسر ظفر قریشی کو ہٹانے سے متعلق نہ ہی کوئی ثبوت ملا ہے اور نہ ہی کوئی گواہ سامنے آیا ہے۔ تحقیقات کے دوران ظفر قریشی کو ہٹانے میں دیگر اہم شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں جن سے علیحدہ تحقیقات کی جائیں گی۔ نیب ذرائع کے مطابق بابر اعوان کے خلاف نندی پور پاور پراجیکٹ میں تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ بابر اعوان نے وزیرقانون کی حیثیت سے قانونی مشاورت دینے میں تاخیر کی جس کے باعث نندی پور پراجیکٹ کی مشینری خراب ہوئی۔