حکومت پولیتھن بیگز کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ذکیہ شاہ نواز

حکومت پولیتھن بیگز کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ذکیہ شاہ نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنوازنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پولیتھین بیگز کی پیداوار کی روک تھام کے لیے بہتر اقدامات کر رہی ہے کیونکہ یہ کیمیائی مادوں سے تیار ہوتا ہے ان میں جب بھی گرم خوراک ڈالی جائے تو ان کے اجزاء خوراک میں شامل ہو کر کینسر پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں یہ گلتے سڑتے نہیں اس لیے کوڑا کرکٹ کے تلف کرنے میں رکاوٹ بن کر ماحول کو صاف ستھرا نہیں ہونے دیتے اس لیے محکمہ تحفط ماحول کی خصوصی ٹیمیں صوبہ بھر میں آپریشن کے ساتھ ساتھ پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روکنے کے لیے اس کے نقصانات سے متعلق آگاہی مہم کامیابی سے جاری کیے ہوئے ہیں جس کے دور رس اثرات مرتب ہونگے ۔اس امر کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں پولیتھین بیگ کا کاروبار کرنے والوں سے بات چیت کے عمل کو مزید موثر کیا جائے اور دکاندار وں کو اس کی خرید کے عمل سے باز رکھنے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں انہوں نے تمام ڈائریکٹرز کو تاکید کی کہ سیاہ شاپرز اور پندرہ مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک بیگز کی تیاری خریدو فروخت پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو بیماریوں اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ڈائریکٹر تحفظ ماحول نسیم الرحمن نے پولیتھین بیگز کے تدارک کے لیے پنجاب میں کیے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایاکہ پولیتھین بیگ آرڈیننس میں موجودہ صورت احوال کے تناظر میں ترمیم کی ضرورت ہے ۔اجلاس میں ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسیم چیمہ ،ڈائریکٹر آپریشن نسیم الرحمان شاہ اور ضلعی ٹیموں کے سربراہان اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
ذکیہ شاہ نواز