علی امین گنڈاپور حکومت سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

علی امین گنڈاپور حکومت سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ
علی امین گنڈاپور حکومت سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنما مشاورت کے باوجود شامل نہیں ہوئے، علی امین گنڈاپور حکومت سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن سے روابط کے معاملے پر پارٹی رہنماو¿ں میں سخت کشیدگی بھی ہوئی، مذاکرتی ٹیم میں پی ٹی آئی کے پانچ میں سے 4 ممبران غیر حاضر تھے۔
سلمان اکرم راجہ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب مذکرات میں شامل نہیں ہوئے، عمر ایوب سے پارٹی رہنماو¿ں نے مذاکرات میں شمولیت کا کہا، علی امین گنڈاپور سے بھی پارٹی رہنماوں نے مذاکرات میں شرکت کا کہا، علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی عمل میں شرکت سے معذرت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر گوہر سے مذاکرات پر مشاورت کی، مشاورت کے بعد سلمان اکرم راجہ نے مذکراتی عمل میں شرکت سے انکار کیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بطور جماعت صرف اسد قیصر مذاکرات میں شریک ہوئے، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس اجلاس میں شریک ہوئے۔