سلمان خان اپنی مداح اور دنیا کی سب سے وزنی خاتون سے ملاقات کریں گے

سلمان خان اپنی مداح اور دنیا کی سب سے وزنی خاتون سے ملاقات کریں گے
سلمان خان اپنی مداح اور دنیا کی سب سے وزنی خاتون سے ملاقات کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ ہیرو سلمان خان دنیا کی سب سے وزنی خاتون سے ملاقات کریں گے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سلمان خان مصر سے تعلق رکھنے والی اپنی مداح اور دنیا کی سب سے وزنی خاتون ایمان احمد سے ملیں گے ۔ ایمان کا وزن 500 کلو ہے جس نے انکی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ایمان ایک سرجری کے سلسلے میں بھارت آئی ہوئی ہیں اور اپنے آپریشن سے پہلے ایمان نے اپنے ڈاکٹر سے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہیں۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

بعدازاں ایمان کے سرجن نے مریضہ کی یہ خواہش سلمان کی ٹیم تک پہنچا دی جس پر ارباز خان نے کہا ہے کہ سلمان خان ایمان احمد کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے اور ان کی ٹیم ان کے شیڈول کے مطابق ملنے کا وقت طے کر کے ایمان کو مطلع کردیگی۔