زینب کے قتل کے بعد قاتل گلیوں میں گھومتا اور اہل محلہ سے کیا کہتا تھا ؟ایساانکشاف سامنے آگیا کہ آپ کا بھی دل خون کے آنسو روئے گا

زینب کے قتل کے بعد قاتل گلیوں میں گھومتا اور اہل محلہ سے کیا کہتا تھا ...
زینب کے قتل کے بعد قاتل گلیوں میں گھومتا اور اہل محلہ سے کیا کہتا تھا ؟ایساانکشاف سامنے آگیا کہ آپ کا بھی دل خون کے آنسو روئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن )زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد اس سے متعلق مختلف معلومات آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہیں ۔ملزم عمران معصوم بچی کو قتل کرنے کے بعد گلیوں میں دندناتا پھرتا اور اہل محلہ سے کہتا ہے قاتل کو سخت سزا ملنی چاہیے ۔

”اللہ کرے گرفتارشخص وہ نہ ہو “زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد اداکارہ عائشہ عمر بھی میدان میں آگئیں،ایسا موقف اپنا لیا کہ حکومت کے ہوش اڑ جائیں گے

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اہل محلہ نے بتا یا کہ ملزم عمران کا رویہ بہت زیادہ اچھا نہیں تھا ،وہ گلیوں میں آوارہ پھرتا تھا اور صرف محفلوں میں کچھ دیر نقابت کر کے پیسے کماتا تھا ۔انہوں نے بتا یا کہ ملزم کے چھ بہن بھائی ہیں جن میں وہ سب سے بڑا ہے اور اس کے والد فوت ہو گئے ہیں۔ایک سوال پر اہل محلہ نے بتا یا کہ زینب کے قتل کے بعد ملزم عمران کے چہرے پر کوئی پریشانی نہیں تھی اور اس سے ایسا کوئی تاثر بھی نہ ملتا تھاکہ جس سے پتہ لگے کہ قاتل یہ ہی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ زینب کے قتل کے بعد بھی عمران گلیوں میں گھومتا پھرتا اور چونکہ سارے قصور میں زینب کے حوالے سے گفتگو ہوتی رہتی ہے تو وہ بھی اہل محلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہتا کہ قاتل کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ زینب کے قتل کے بعد ملزم عمران نے شیو کر ا کے اپنا حلیہ تبدیل کیا لیکن تب بھی کسی کو اس پر شک نہ ہوا ۔

”زینب کا قاتل مساجد اور محفلوں میں جاکر یہ کام کرتا تھا “ایسی خبر آگئی کہ آپ کے غم و غصے میں مزید اضافہ ہو جائے گا