فیصل آباد میں طلبا ءنے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنادی

فیصل آباد میں طلبا ءنے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنادی
فیصل آباد میں طلبا ءنے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش طلبا ءنے ناکام بنادی۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق فیصل آباد میں پولیس صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے جامعہ رضویہ پہنچی تو طلباء ڈھال بن گئے اور انہوں نے مدرسے کے دروازے بند کرلیے۔

پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا تو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے تمام کیسز میں عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کی ہوئی ہیں۔

ترجمان حامد رضا کے مطابق پولیس نے انہیں بتایا کہ کس کیس میں گرفتار کرنے آئے ہیں تاہم کچھ دیر بعد پولیس کی  بھاری نفری گرفتاری کے بغیر جامعہ رضویہ سے روانہ ہوگئی۔