سکردو : ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکردو میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ شنگوس کے مقام پر گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہو گئے، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ماں، 2بیٹیاں اور بچہ جاں بحق ہوئے، حادثے میں ایک شخص زخمی ہے،متاثرہ فیملی سکردو سے گلگت جا رہی تھی ۔