بنگلہ دیش، حسینہ واجد کی حکومت نے طلباء کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

بنگلہ دیش، حسینہ واجد کی حکومت نے طلباء کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے
بنگلہ دیش، حسینہ واجد کی حکومت نے طلباء کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کےخلاف طلباء کا احتجاج رنگ لے آیا۔ 

"ڈیلی جنگ" کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ مان گئی اور سرکاری ملازمتوں میں 93 فیصد اوپن میرٹ کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کر دیا۔سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹے کو 7 فیصد تک محدود کردیا ہے۔حکومت نے انٹرنیٹ سروسز آج رات سے بحال کرنے، بدھ کو کرفیو میں صبح 10 سے شام 5 بجے تک نرمی کرنے اور دفاتر صبح 11 سے 3 بجے تک کھولنے کا بھی اعلان کردیا۔دیگر مطالبات کے لیے مظاہرین کے الٹی میٹم کا آج آخری روز ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شروع ہوئے مظاہروں میں 174 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی اور اڑھائی ہزار سے زیادہ گرفتاریاں ہوئیں۔