این اے 245، عامر لیاقت کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار نے کاغذات جمع کرادیے

این اے 245، عامر لیاقت کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار نے ...
این اے 245، عامر لیاقت کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار نے کاغذات جمع کرادیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال سے خالی ہونے والی این اے 245 کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی ہوں گے،انہوں نے  اپنے کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمیشن جمع کرائے۔خیال رہے کہ محمود مولوی پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں شامل ہیں، وہ کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر کے فرائض  سر انجام دے چکے ہیں۔  اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وہ مشیر برائے وزارت ساحلی امور بھی رہ چکے بعد ازاں انہیں معاون خصوصی برائے بحری امور مقرر کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 245 کی نشست پر 27 جولائی کو ضمنی انتخاب کا اعلان کر رکھا ہے۔