کورونا وائرس کی وجہ سے شہری ’پورن آئی‘ کا شکار ہوسکتے ہیں، آنکھوں کے ڈاکٹر نے خبردار کردیا

کورونا وائرس کی وجہ سے شہری ’پورن آئی‘ کا شکار ہوسکتے ہیں، آنکھوں کے ڈاکٹر ...
کورونا وائرس کی وجہ سے شہری ’پورن آئی‘ کا شکار ہوسکتے ہیں، آنکھوں کے ڈاکٹر نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس ہی کا خوف دنیا کو سکون نہیں لینے دے رہا، اس پر آنکھوں کے ایک برطانوی ڈاکٹر نے اس کے متعلق نئی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ٹام بروٹن نامی اس ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شہریوں کے ’پورن آئی‘ کا شکار ہونے کا خدشہ بہت بڑھ گیا ہے۔ لوگ گھروں میں محصور ہو چکے ہیں چنانچہ گھر میں بند رہ کر وہ معمول سے کہیں زیادہ موبائل فون، لیپ ٹاپ وغیرہ استعمال کریں گے اور ٹی وی دیکھیں گے جس سے ان کی آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ڈاکٹر ٹام نے حد سے زیادہ سکرین پر نظریں جمانے سے آنکھوں کو پیش آنے والے مسئلے کو ’پورن آئی‘ کا نام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پورن آئی ایسا عارضہ ہے جو آنکھوں پر حد سے زیادہ دباﺅ اور ٹینشن سے ہوتا ہے۔ اس میں آنکھوں میں جلن اور تکلیف ہوسکتی ہے اور شدید حالت میں بینائی بھی کمزور ہو سکتی ہے۔ موبائل فون کی عادی نوجوان نسل میں یہ عارضہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب کورونا وائرس کے باعث لوگوں کے گھروں میں محصور ہونے پر اس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کا خطرہ ہے۔