پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ نے کلاسز کا بائیکاٹ ختم کردیا

پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ نے کلاسز کا بائیکاٹ ختم کردیا
پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ نے کلاسز کا بائیکاٹ ختم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ نے کلاسز کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے تاہم جامعہ میں پولیس تعینات رہے گی۔ پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس دوران حکومتی مذاکرات اوراساتذہ سے مل کر اُنہیں تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد کلاسوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جس سے متعلق تھوڑی دیر میں باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔اساتذہ کے مطابق وزیرقانون نے تین ماہ تک جامعہ میں پولیس کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

لاہور -