فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے جھنگ میں خواتین کامارچ، طالبات کی بھی شرکت

فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے جھنگ میں خواتین کامارچ، طالبات کی بھی شرکت
فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے جھنگ میں خواتین کامارچ، طالبات کی بھی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)  فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے خواتین  کا  تاریخ ساز  مارچ منعقد ہوا ہے جس میں ضلع بھر سے خواتین اور سکول، کالجز اور یونیورسٹی کی ہزاروں طالبات نے شرکت کی، مارچ کی قیادت سابق رکن پنجاب اسمبلی مولانا محمد معاویہ اعظم طارق کی والدہ  ے کی جبکہ مارچ میں تمام شعبہ زندگی سے وابستہ خواتین شریک تھیں۔

  مارچ میں شریک خواتین اور طالبات نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھام رکھے تھے اور شرکائے  مارچ فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے رہے، شرکا نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین(غزہ،رفح) میں جاری قتل عام کو رکوانے کے لیے اپنا کردار  ادا کرے،مسلمانوں کے لیے الاقصیٰ کی اہمیت محض جذباتی نہیں بلکہ تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔قرآن کریم نے الاقصیٰ کے اردگرد کے علاقے کو مبارک قرار دیا ہے لیکن القدس گذشتہ کئی دہائیوں سے ظلم و جبر ،قتل و غارت اور حقوق انسانی کی پامالی کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔غزہ کی مسلم اور عیسائی آبادی ناجائز طور پر قائم کردہ صیہونی اسرائیلی ریاست کے فضائی،بری اور بحری تینوں راستوں سے بمباری کا ہدف بنی ہوئی ہے اور ہزار ہا معصوم بچے،خواتین،بزرگ،حتیٰ کہ ہسپتالوں میں داخل مریض بھی اسرائیلی بمباری اور قتل و غارت گری سے محفوظ نہیں ہیں۔ ہر لمحہ زندگی سے ہاتھ دھوتے اور شہادت کا درجہ پانے والے مظلوموں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ مسلم دنیا کا ضمیر صرف حمایتی بیانات تک محدود ہے۔

خواتین کا کہنا تھا کہ فلسطین کا جہاد امت مسلمہ پر فرض عین ہے، جھنگ کی ہزاروں بہادر مائیں، بیٹیاں اور بہنیں پوری امت کو پیغام دیتی ہیں کہ مظلوم فلسطینیوں کے لیے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔