کلبھوشن یادیو کی والدہ سے ملاقات، بھارتی حکومت کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے:پاکستان

کلبھوشن یادیو کی والدہ سے ملاقات، بھارتی حکومت کی درخواست پر غور کیا جا رہا ...
کلبھوشن یادیو کی والدہ سے ملاقات، بھارتی حکومت کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے:پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ داعش، ٹی ٹی پی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘سمیت دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کر رہی ہیں، بھارتی حکومت کی جانب سے کلبھوش یادیوکی اہلیہ کے ہمراہ والدہ کی ملاقات کرانے کی درخواست زیر غور ہے۔

حکومت 3گھنٹے میں اسلام آباد خالی کراسکتی ہے، دھونس و دھاندلی سے وکٹ گرانے کاسلسلہ بندہوناچاہیے: احسن اقبال
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بھارتی حکام کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی والدہ کی ملاقات کے حوالے سے دی گئی درخواست پر غور کر رہا ہے اور جلد ہی اس پر فیصلہ دے دیں گے۔ افغانستان میں افیون کی کاشت اور پیداوار افغانستان سمیت تمام خطے کی سماجی اور اقتصادی،امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ افغانستان میں موجود دہشت گرد وں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہو رہی ہیں اور داعش، تحریک طالبان، جماعت الاحرار اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال رہی ہیں۔پاکستان کشمیر یوں کے حق خوداردیت کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی امداد جاری رکھے گا اور ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -