ٹی 20، وہ بھارتی کھلاڑی جس کی وکٹ لینے کی خواہش حارث رؤف نے ظاہر کردی

سورس: Instagram/harisraufofficial
میلبرن (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاک بھارت میچ میں ویرات کوہلی کی وکٹ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کے سوشل میڈیا پیج پر حارث رؤف کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ اس ٹورنامنٹ میں آپ کس بیٹر کو آؤٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ؟
View this post on Instagram
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا کل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، اس میچ کے بارش سے متاثر ہونےکی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم اب میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آرہی ہے جس کے بعد دونوں ٹیموں کو امید ہے کہ آج کا میچ ضرور ہو گا۔