ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر بنیں گے یا نہیں؟ پیشگوئیاں کرنیوالے پانچ اہم اداروں کا دعویٰ

ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر بنیں گے یا نہیں؟ پیشگوئیاں کرنیوالے پانچ اہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) پیش گوئیاں کرنے والے پانچ اہم اداروں نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔

امریکی اخبار کے مطابق 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مقابلہ انتہائی کانٹے کا ہوگا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 51 فیصد جب کہ کملا ہیرس کے جیتنے کا امکان 49 فیصد ہے۔

دعویٰ کیا گیا ہےکہ بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کے بعد سے کملا ہیرس اپنی مقبولیت کھورہی ہیں۔ شمالی اور سن بیلٹ ریاستوں میں کملا ہیرس کی پوزیشن رفتہ رفتہ کمزور ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ داہل کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات 52 فیصد اور کملا ہیرس کے جیتنے کے امکانات 48 فیصد ظاہر کیے گئے ہیں۔ 

اکانومسٹ کے مطابق ٹرمپ کےجیتنے کے امکانات 54 فیصد ہیں، اسی طرح رئیل کلیئر پالیٹیکس کے سروے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پانسہ پلٹنے والی 7 ریاستوں ایری زونا، جارجیا، نیواڈا، مشی گن، شمالی کیرولینا، پنسلوانیا اور وسکونسن میں کملا ہیرس پر معمولی برتری دکھائی ہے۔

دعویٰ کیا گیا ہےکہ کملا ہیرس پاپولر ووٹ 1.6 فیصد زیادہ حاصل کرلیں گی مگر الیکٹرول کالج جیت کر صدر بننے کے ٹرمپ کے امکانات 53 فیصد ہیں۔ 2016 میں بھی ہیلری کلنٹن پاپولر ووٹ جیت گئی تھیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹرول کالج کے 270 ووٹ لے کر صدر بننے میں کامیاب ہوگئے تھے۔