اسرائیل کو ایرانی حملے کا کس طرح جواب دینا چاہیے؟ امریکی وزیرخارجہ نے بتا دیا
تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دے کہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہو۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور اسرائیل سے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ کامیابیوں کوپائیدارسٹریٹجک کامیابی میں بدل دیاجائے۔
اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اب ہمیں یرغمالیوں کی واپسی، جنگ کے خاتمے اور اس کے بعدکی پلاننگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ خطے میں مختلف سمت کی جانب بڑھنے کا یہ غیرمعمولی موقع ہے۔
اسرائیل کے ایران پر حملے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دےکہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہو۔