بھارت کی فارما انڈسٹری کا حجم 58 ارب ڈالر، لیکن 2030 تک یہ کتنی بڑی ہوجائے گی؟

بھارت کی فارما انڈسٹری کا حجم 58 ارب ڈالر، لیکن 2030 تک یہ کتنی بڑی ہوجائے گی؟
بھارت کی فارما انڈسٹری کا حجم 58 ارب ڈالر، لیکن 2030 تک یہ کتنی بڑی ہوجائے گی؟
سورس: Creative Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فارما انڈسٹری 2030 تک 130 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی. 

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دوا ساز صنعت میں مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور درست دوا سازی جیسے تکنیکی انقلاب کے ذریعے دوائیوں کی تحقیق، پیداوار اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نمایاں تبدیلی کی توقع ہے۔

انڈین فارما مارکیٹ جو اس وقت 58 ارب ڈالر کی ہے، 2030 تک 120 سے 130 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ انڈین فارماسیوٹیکل الائنس کے سیکرٹری جنرل سدھرشن جین نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں، انسانی وسائل، اور تکنیکی مہارت کی بدولت بھارت عالمی صحت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انڈسٹری CAR-T سیل تھراپی، mRNA ویکسینز، اور پیچیدہ مالیکیولز کی تحقیق میں پیش رفت کر رہی ہے۔ ساتھ ہی عالمی بایو سیمیلرز مارکیٹ میں بھی ترقی کے امکانات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں، تشخیصی ٹیکنالوجیز اور میڈیکل ڈیوائسز کے شعبے بھی ترقی کر رہے ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور ٹیلی میڈیسن جیسے جدید حل مریضوں کی دیکھ بھال کو مزید بہتر بنائیں گے۔

مزید :

بزنس -