سکول میں غیراخلاقی فلمیں دیکھنے والے ٹیچر کا پکڑے جانے پر بچے پر تشدد

سکول میں غیراخلاقی فلمیں دیکھنے والے ٹیچر کا پکڑے جانے پر بچے پر تشدد
سکول میں غیراخلاقی فلمیں دیکھنے والے ٹیچر کا پکڑے جانے پر بچے پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکول میں غیر اخلاقی فلمیں دیکھنے والے استاد نے پکڑے جانے کا سارا غصہ طالب علم پر نکال دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کے شہر جھانسی کے نجی سکول میں ٹیچر نے 8 سالہ بچے کو مار مار کر زخمی کر دیا۔ بچے نے استاد کو اپنے موبائل فون پر فحش ویڈیوز دیکھتے ہوئے دیکھا تھا۔رپورٹ کے مطابق شاگرد کو جب پتہ چلا کہ اس کے ٹیچر غیراخلاقی فلمیں دیکھ رہے ہیں تو وہ ہنسے لگا جس پر کلدیپ یادو نامی اسکول ٹیچر نے بچے پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔

بچے نے سکول ٹیچر کی شکایت اپنے والد کو کی تو وہ پولیس اسٹیشن جا پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ ٹیچر نے ان کے بچے کے بال کھینچے، اس کا سر دیوار سے مارا جس کے باعث اس کے کان میں چوٹیں آئیں۔بچے کے والد نے پولیس کو مزید بتایا کہ استاد نے بچے کو گالم گلوچ بھی کی اور چھڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں پولیس نے والد کی شکایت پرسکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔