اینٹی کرپشن میں تعینات 72 افسران کی خدمات محکموں کو واپس کردی گئیں 

   اینٹی کرپشن میں تعینات 72 افسران کی خدمات محکموں کو واپس کردی گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو (سپیشل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمانہ اصلاحات کی جانب بڑا قدم بڑھاتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن میں سالوں سے تعینات 72 افسران کو واپسی کی راہ دکھا دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں 72 افسران کو واپس اپنے اپنے محکموں میں بھجوایا جا چکا ہے واپس بھجوائے جانے والوں میں پی اے ایس، پی ایم ایس، پولیس اور باقی مختلف محکموں سے آئے افسران شامل ہیں 5 ڈائریکٹرز، 6 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 6 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو واپس اپنے محکموں میں بھیجا گیا 29 انسپکٹرز، 4ڈی ایس پیز، 1سب انسپکٹر اور 4 اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی واپس بھیجے گئے 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل کو واپس رپورٹ کروایا گیا  مجموعی طور پر 51 پولیس افسران کی خدمات اپنے محکمہ کو واپس کر دی گئیں اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن میں کام نہ کرنے والے افسران کی کوئی جگہ نہیں جو دیانتداری، ایمانداری اور محنت سے کام کرے گا صرف وہی اینٹی کرپشن میں رہے گا   اچھے اور محنتی افسران ادارے کا سرمایہ ہیں، ادارے کی حالیہ اچھی کارکردگی سے اینٹی کرپشن پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔
خدمات واپس

مزید :

صفحہ آخر -