وزیراعلیٰ سندھ کی آمد، راشن دینے کا وعدہ کرکے متاثرین سیلاب کو سڑکوں کی صفائی پر لگا دیا گیا ، انتظامیہ کا ردعمل بھی آگیا
قمبر (ویب ڈیسک)قمبر میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے دورے پر انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کو ہی سڑکوں کی صفائی پر لگادیا، ایک سیلاب متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے کہنے پر صفائی کررہے ہیں اور جھاڑو لگا رہے ہیں، انتظامیہ نے صفائی کرنےکی شرط پر راشن دینےکا وعدہ کیا ہے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی سیلاب متاثرہ شخص کو صفائی کی ذمہ داری نہیں سونپی، الزام ثابت ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔