پرانی پارٹی میں کچھ لوگوں کی وجہ سے ہم عوام کی خدمت نہیں کرسکے،جہانگیر ترین

پرانی پارٹی میں کچھ لوگوں کی وجہ سے ہم عوام کی خدمت نہیں کرسکے،جہانگیر ترین
پرانی پارٹی میں کچھ لوگوں کی وجہ سے ہم عوام کی خدمت نہیں کرسکے،جہانگیر ترین
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا ہےان کی پرانی پارٹی میں کچھ ایسے لوگ آگئے تھے کہ وہ عوام کی خدمت نہیں کرسکے، اب دوسری بار انہیں موقع ملا ہے، اسے ضائع نہیں کریں گے۔ 

سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا  مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنا ان کا شوق ہے، عوامی خدمت کا موقع ضائع نہیں کریں گے۔75 سال گزر گئے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا کہ عوام صحت اور بنیادی سہولتوں سے محروم رہتے، اگر عوام کو یہ سہولتیں نہیں ملیں تو اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو اقتدار میں رہے، دعا کریں کہ ہم دنیا میں جا کر ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا حصہ ڈالیں، ہماری پارٹی کو صرف عوام کا خیال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ مستحق لوگوں کی خدمت کریں، ہمارا فرض ہے کہ عوام کے حالات ٹھیک کریں، عوام کا یہ حق ہے کہ حکومت وقت ان کے مسائل حل کرے، ہم پاکستان کو طاقتور بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، جب عوام کے حالات ٹھیک ہوں تو ملک مضبوط ہو گا، اللہ نے موقع دیا تو ہم مل کر ایسا کام کریں گے کہ عوام کے مسائل حل ہوں۔