آئیسکو کے سینکڑوں  نادہندگان کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی 

آئیسکو کے سینکڑوں  نادہندگان کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی 
آئیسکو کے سینکڑوں  نادہندگان کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئیسکو کے ایسے سینکڑوں پرائیویٹ نادہندگان کا انکشاف ہوا ہے جن کے ذمہ 5 لاکھ سے 8کروڑ روپے تک کی رقم واجب الادا ہے .

" جنگ " کے مطابق حکومت نے ایسے نادہندگان کی فہرست پارلیمنٹ کو فراہم کر دی ہے ، وزارت پاور ڈویژن کی طرف سے338آئیسکو کے نادہندگان کے ایڈریس ، ریفرنس نمبر اور زیرالتواء بقایا جات کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ یہ پرائیویٹ صارفین ہیں ان کے ذمہ اگست 2024تک کے یہ بقایا جات ہیں ، ان میں بعض فیکٹریوں، ملز مالکان، پرائیویٹ سکولز، پرائیویٹ کمپنیوں اورٹیوب ویلز کے مالکان بھی شامل ہیں۔