اللہ کا شکر ہے آج ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراضِ قلب انسٹی ٹیوٹ نے کام شروع کر دیا

اللہ کا شکر ہے آج ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراضِ قلب انسٹی ٹیوٹ نے کام شروع کر ...
اللہ کا شکر ہے آج ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراضِ قلب انسٹی ٹیوٹ نے کام شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ’’ایکس‘‘ پر ساہیوال کی عوام کے لیے پر مسرت پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراضِ قلب انسٹی ٹیوٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کی پہلی Cath Lab نہ صرف مکمل ہوئی بلکہ آج پہلے 5 پروسیجر ز اس وقت جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ساہیوال میں اگلے ہفتے سے ہارٹ سرجری بھی کی جائے گی۔ ساہیوال والوں کو اب امراضِ قلب کے علاج اور سرجری کے لیے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔