ناسا گروپ آفانسٹیٹوٹ کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول
لاہور(جنرل رپورٹر)ناسا گروپ آف انسٹیٹوٹ کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کے موقع پر کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا ۔ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے طلبا وطالبات اور والدین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔مہمان خصوصی ایس ۔پی سٹی (ٹریفک) آصف صدیق نے کھلاڑیوں کو انعامات اور شیلڈز دیں۔اس موقع پر آصف صدیق نے طلبا وطالبات اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناسا گروپ آف انسٹیٹوٹ کی یہ کاوش خوش آئند ہے۔
کہ وہ نوجوانوں کو آؤٹ ڈور گیمز کی طرف لا رہا ہے۔
نوجوانوں کو موٹر بائیک چلاتے ہو ئے احتیاط سے کام لینا چاہیے اور تمام تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ ٹریفک سے متعلق جو سبق نصاب میں شامل کیا گیا ہے اسے طلبا و طالبات کو لازمی پڑھائیں اور سا تھ ساتھ ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں میں ورکشاپس کا انعقاد کروائیں۔ اس موقع پر ناسا گروپ آف انسٹیٹوٹ کے ایم،ڈی کلیم حفیظ نے ایس۔پی سٹی( ٹر یفک) آصف صدیق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے تقریب میں شرکت کر ہمیں اور ہمارے ادارے کو عزت بخشی ہے جو ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔ کلیم حفیظ نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ناسا گروپ آف انسٹیٹوٹ نوجوان طلباء و طالبات کو آوٹ ڈور گیمز کی طرف لانے کے لیے بھرپور کوشش جاری رکھے گا۔ چونکہ ٹیکنالوجی کی بھر ما ر کی وجہ سے نوجوان نسل کھیلوں کی سرگرمیوں سے دور ہوتے جا رہیں اور اس وجہ سے نوجوان نسل کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ کلیم حفیظ نے مزید کہا کہ ہم ناسا گروپ آف انسٹیٹوٹ میں اس تعلیمی سال سے طلباء و طالبات کے لیے کھیلوں کا باقاعدہ وقت مخصوص کریں گے۔