تحریک انصاف نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا:امیر مقام

تحریک انصاف نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا:امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیروصوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان اورانکی جماعت خیبرپختونخواکے عوام کے مجرم ہے،ان سے حساب 2018 میں لیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ جب موقع تھاتواقتصادی راہداری پر انگلیاں اٹھاتے تھے اوراسکے خلاف عدالت سے رجوع کیاجارہاتھا،تخریب انصاف والوں کاجب آخری سال آپہنچاتواب گدھوں کی معاہدوں کیلئے دودرجن وزراء اپنے رفقاء سمیت چائناچلے گئے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے استعفیٰ کے طلبگارپہلے اپنے گریبان میں جھانکھیں،نیب نے تخریب انصاف کے سپیکرکیخلاف کاروائی کاآغازکردیاہے تاہم اخلاقاًسپیکرصاحب کوعہدے سے استعفیٰ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ خیبربینک کے ایم ڈی نے پورے صوبائی حکومت اوروزیرخزانہ کوملزم نہیں مجرم قراردیامگرخان صاحب نے ان چہیتوں سے کبھی استعفیٰ کامطالبہ نہیں کیا،شاہراخان کے دھرنوں اوردھمکیوں سے وزیراعظم کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے،بیلٹ کی طاقت سے آئے اور عوام نے منتخب کیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں اختیارولی کی رہائشگاہ پراورصوابی میں سجادمرغزکی رہائشگاہ پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان بیلٹ کی مددسے منتخب نہیں ہوسکتے تاہم شیروانی پہننے کیلئے شارٹ کٹ کا راستہ اپنارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں عوام کی بھرپوراستقبال نے واضح کردیاکہ خیبرپختونخواکے عوام نوازشریف کوایک بار پھربیلٹ کے ذریعے وزارت عظمیٰ کیلئے منتخب کریں اورنوازشریف کوچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماراایجنڈاخوشحالی اورترقی ہے جبکہ تخریب انصاف والوں کاترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالناجس میں انہیں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑیگی۔