وفاقی حکومت نے جواد رفیق ملک کو پنجاب کا نیا چیف سیکرٹری مقررکردیا

وفاقی حکومت نے جواد رفیق ملک کو پنجاب کا نیا چیف سیکرٹری مقررکردیا
وفاقی حکومت نے جواد رفیق ملک کو پنجاب کا نیا چیف سیکرٹری مقررکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے جواد رفیق ملک کو پنجاب کا نیا چیف سیکرٹری مقرر کرتے ہوئے نوٹی فیکشن جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کو سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے نومبر 2019 میں چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اعظم سلیمان ڈی ایم جی کے 14 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ڈی سی او ڈی جی خان، ڈی سی او فیصل آباد، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی سروس کا ایک بڑا حصہ پنجاب میں گزرا ہے۔ وفاقی حکومت نے انہیں یوسف نسیم کھوکھر کی جگہ تعینات کیا تھا۔