کوہلو: پی بی 9 میں ری پولنگ سے قبل ایک سٹیشن پرراکٹ حملہ،بارودی سرنگ دھماکا
کوہلو (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ضمنی الیکشن کی ری پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ضلع کوہلو کے حلقہ پی بی 9 میں آج ری پولنگ ہورہی ہے جہاں نساوپولنگ سٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوہلو میں آج علی الصبح نساو روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا بھی ہوا تھا جس میں وڈیرہ رب نوازمحفوظ رہے جبکہ ان کی گاڑی کوشدید نقصان پہنچا تھا۔ حلقہ پی بی 9 کے 4 سٹیشنز میں آج ری پولنگ ہورہی ہے مگر صبح ساڑھے 6 بجے کوہلو سے نکلنے والا پولنگ عملہ اب تک نساو پولنگ سٹیشن نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا۔