گھوٹکی: ڈاکوﺅں سے نمٹنے کا آسان طریقہ ،موٹروے کے اطراف کاشت کاری پر پابندی عائد
گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ضلع گھوٹکی میں موٹروے ایم فائیو کے اطراف کاشت پر پابندی عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ ضلع گھوٹکی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موٹروے کے دونوں اطراف 1500 میٹر تک گنے کی کاشت پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ گنے کی فصل کے باعث ڈاکوپولیس کو آسانی سے ہدف بناتے ہیں، اس کی وجہ سے ناکوں پرتعینات اہلکاروں کو دشواری کاسامنا رہتا ہے۔اس کے علاوہ سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر لوکیشن 437 سے 505 تک سیفٹی کے لئے پولیس ناکے ہیں۔