پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ای خدمت مرکز ساہیوال میں تربیتی سیشن کا انعقاد
ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ای خدمت مرکز ساہیوال میں سمارٹ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کے تحت پی سی ون کی آن لائن تیاری کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا.
مقامی خبروں کی ویب سائٹ ساہیوال اپ ڈیٹس کے مطابق تربیتی سیشن میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرز و سٹاف نے شرکت کی. ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قیوم قدرت نے پی آئی ٹی بی کی خدمات کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کی جانب سے ای خدمت مرکز ساہیوال میں سمارٹ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کے تحت پی سی ون کی آن لائن تیاری کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن میں ساہیوال ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور متعلقہ سٹاف نے حصہ لیا. جنہیں پی آئی ٹی بی کے نمائندوں مدثر منظور اور عثمان شعیب نے ٹریننگ دی۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قیوم قدرت نے پی آئی ٹی بی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پی سی ون کی آن لائن تیاری سے سکیموں کی جلد تکمیل کے ساتھ ساتھ شفافیت میں بھی بہتری آئے گی۔