لبنان کی عدالت کا اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم

لبنان کی عدالت کا اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد کرنے کا ...
لبنان کی عدالت کا اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم
سورس: @instagram/stephaniesalibaofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لبنان(ڈیلی پاکستان آن لائن) لبنان کی عدالت نے اداکارہ اسٹیفنی سلیباکی جائیداد اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ "سلیبا کی ملکیت میں بیروت کے2بہت پرتعیش اور مہنگے فلیٹ ہیں جنہیں عدالت نے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے"۔لبنان کے مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامے کے کرپشن کیس میں سلیبا کو بھی شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ چند روز قبل پراسیکیوٹر غدیٰ عون نے اداکارہ سلیبا کو تفتیش کیلئے طلب کیا تھا تاہم بعد ازاں سلیبا کو رِہا کر دیا گیا تھا۔

واضح  رہے کہ سلیبا کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہے۔

مزید :

تفریح -