ڈائریکٹریس محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا نوشہرہ محکمہ تعلیم مردانہ اور محکمہ زنانہ کے دفاتر پر چھاپے 

          ڈائریکٹریس محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا نوشہرہ محکمہ تعلیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    نوشہرہ (بیورورپورٹ) ڈائریکٹریس محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا عوامی شکایت پر نوشہرہ محکمہ تعلیم مردانہ اور محکمہ تعلیم زنانہ کے دفاتر پر اچانک چھاپے دونوں دفاتر میں تین کلاس فور ملازمین کے علاوہ تمام سٹاف غیر حاضر پایا گیا،،ڈائریکڑیس کی دفتر میں موجودگی کی اطلاع پر ڈی ای او مردانہ اور زنانہ محکمہ تعلیم سمیت کلریکل سٹاف کی دوڑیں لگ گئیں دفتری اوقات کار میں ملازمین کی بڑی تعداد غیر حاضر یا دفتر تاخیر سے آنے پر ڈائریکٹریس محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا سخت برہمی کا اظہار تمام غیر حاضر سٹاف کے خلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریس محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا ثمینہ الطاف کو شکایت ملی تھی کہ ضلع نوشہرہ میں محکمہ تعلیم مردانہ اور محکمہ تعلیم زنانہ میں اکثر اوقات سٹاف یا تو دفتر نہیں آتیاور یا تاخیر سے آتے ہیں جس کی وجہ سے ان دونوں دفاتر میں آئے ہوئے سائلین کو اپنیکام نمٹانے اور مسائل حل کرنے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے اساتذہ بلخصوص خواتین اساتذہ کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پرڈائریکٹریس محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا ثمینہ الطاف نے پیر کے روز دفتری اوقات کار کے شروع ہوتے ہی محکمہ تعلیم مردانہ اور محکمہ تعلیم زنانہ نوشہرہ کے دفاتر پر اچانک چھاپے مارے چھاپوں کے دوران دفتری اوقات کار میں دونوں دفاتر میں صرف تین کلاس فور ملازمین اپنی ڈیوٹیوں پر موجود تھے جبکہ باقی دیگر تمام تعینات سٹاف غیر حاضر پایا گیا جس پر ڈائریکڑریس محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا ثمینہ الطاف نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ای او مردانہ اورڈی ای او زنانہ محکمہ تعلیم سمیت دیگر تمام غیر حاضر سٹاف کا حاضری ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ ڈی ای او مردانہ زنانہ محکمہ تعلیم نوشہرہ سمیت دیگر غیر حاضر اور تاخیر سے پہنچنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے واضح رہے کہ جب ڈائریکڑیس محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا ثمینہ الطاف کی نوشہرہ محکمہ تعلیم کے دفاتر پر چھاپے کی اطلاع ڈی ای او مردانہ زنانہ سمیت دونوں دفاتر کے کلریکل سٹاف کو ملی تو سب کی دوڑیں لگ گئیں