سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین کی کون کونسی ڈشز سے تواضع کی گئی؟ پتہ چل گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے آج حلف اٹھایا جس کے بعد شاندار کھانے کا اہتمام کیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے انتخابات 2024 کے بعد پہلے اجلاس میں 148 اراکین نے حلف اٹھایا۔ ان اراکین میں مراد علی شاہ، شرجیل میمن، فریال تالپور، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ کچھ اراکین نے اردو، کچھ اور سندھی اور بعض نے انگریزی میں بھی حلف اٹھایا۔
اسمبلی اجلاس کے بعد اراکین کیلئے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں چکن قورمہ، چکن بوٹی، تکے، پوری پراٹھے، مچھلی، روغنی نان اور چائے شامل ہے جبکہ بعد ازاں قہوہ بھی پیش کیا گیا۔