انڈیکس کی44500کی نفسیاتی حد بحال ، 10پوائنٹس کا اضافہ

انڈیکس کی44500کی نفسیاتی حد بحال ، 10پوائنٹس کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کواتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس کی کی44900کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،سرمایہ کاری مالیت میں 16ارب44کروڑ روپے سے زائدکاضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت23.07 فیصدکم جبکہ49.60فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث منگل کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 44467پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ، اسٹیل اور آٹوسیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی 44970کی پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر چھاگئی بے یقینی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپ تذبذب کا شکار نظرآئے،جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس9.51پوائنٹس اضافے سے44907.20پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر379کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے188 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ اضافہ،172 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں16ارب44 کروڑ28لاکھ51 ہزار245روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر92 کھرب39ارب29 کروڑ71لاکھ42ہزار889روپے ہوگئی۔ منگل کو مجموعی طور پر22کروڑ64 لاکھ43ہزار510 شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیرکی نسبت6کروڑ79لاکھ10ہزار500 شیئرززائد ہے۔
قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت229.54 روپے اضافے سے11568.54روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت45.39روپے اضافے سے953.29 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی ہنڈااٹلس کارز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت27.67 روپے کمی سے531.34 روپے اورملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت25.82روپے کمی سے1339.51روپے ہوگئی۔منگل کو سوئی سدرن گیس کی سرگرمیاں1کروڑ35 لاکھ75 ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت81پیسے اضافے سے36.01 روپے اوردیوان سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ28لاکھ58ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت23.99روپے مستحکم رہی۔منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس28.33پوائنٹس کمی سے22711.56پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس229.19پوائنٹس اضافے سے76156.96پوائنٹس اور کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس59.21پوائنٹس اضافے سے32106.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔

B

مزید :

کامرس -