فیلڈ فارمیشنز بجلی کے بہتر ترسیلی نظام کیلئے کوشاں ہے ، لیسکو

فیلڈ فارمیشنز بجلی کے بہتر ترسیلی نظام کیلئے کوشاں ہے ، لیسکو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کی تمام فیلڈ فارمیشنز پورے ریجن میں بجلی کے مظبوط اور بہتر ترسیلی نظام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام سرانجام دے رہی ہیں اور اس ضمن میں سسٹم سے متعلق بہت سے ایسے کام مکمل کیئے جارہے ہیں جن کے باعث صارفین کو بجلی کی بہتر سپلائی باہم میسر ہوسکی ہے۔ لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران جی ایس سی سرکل کی جانب سے 132kvکے دو گرڈ اسٹیشنز پر بس بارکی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ نئی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کو بھی انرجائزڈ کردیا گیا ہے۔ ترجمان کی مطابق 132kv فاروق آباد اور 132kvخانقاں ڈوگراں گرڈ اسٹیشن پر بس بارز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جس کے باعث جھنگ، سہیل مل، سٹی، نوید مل، جھامکے پبلک، پارکو، سپن کوٹ، پی ایس او، جھبراں، بندوکی ڈاؤن، سی1، سی3،سی2، سی6، شیل، پلوا، کالونی، سی 5، بندوکی اپ، صادق پولٹری، گجیانہ، سالار، رحمان آباد، صفدر آباد، سٹی، میاں آلی اور رتی ٹبیفیڈر سے ملحقہ علاقوں کی نہ صرف وولٹیج پروفائل بہتر ہوگی بلکہ سسٹم بھی مستحکم ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ132kv الہ آباد سے132kv حجرہ گرڈ اسٹیشن تک ڈالی گئی نئی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کو انرجا ئزڈ کردیا گیا ہے ۔ ترجمان کی مطابق اس نئی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے 132kvحجرہ گرڈ اسٹیشن کو ڈبل سورس میسر آسکے گی جس کے باعث مستقبل میں کبھی بھی بجلی کی بندش کے نتیجے میں حجرہ گرڈ اسٹیشن کو دوسری سورس سے بجلی کی سپلائی جاری رکھی جاسکے گی۔ اس سے قبل حجرہ گرڈ کو دیپالپور گرڈ سے سنگل سورس میسر تھی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی سربراہی میں سسٹم کی مظبوطی کے ساتھ ساتھ صارفین کی پاور ڈیمانڈ کو پورا کرنے اور آئندہ موسم گرما سے قبل سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹوں کے خاتمے کی لئے لیسکو کی تمام فیلڈ فارمیشنز پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں۔

مزید :

کامرس -