عمران علی بدکردار میری بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی: زیب النساء

عمران علی بدکردار میری بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی: زیب النساء
عمران علی بدکردار میری بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی: زیب النساء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) زینب قتل کیس کا ملزم عمران علی عادی مجرم نکلا، میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز جب میڈیا پر عمران علی کی زینب کے ساتھ زیادتی اور بعد میں قتل کا اعتراف جرم کی خبر چلی تو میڈیا والے قصور میں عمران علی کے گھر پر گئے تو وہاں ملزم کے گھر والے تالے لگا کر غائب تھے وہاں پر موجود ایک زینب النساءنامی خاتون نے بتایا کہ عمران علی ایک بدکردار شخص تھا، عمران علی نے ان کی کمسن بیٹی کو 2 سے 3 مرتبہ ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کمسن بچی کی چیخ پکار کی وجہ رفع دفع ہوگیا، پولیس میں بھی عمران علی کے خلاف درخواست لیکن قصور پولیس کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔