بھارت کرتار پور کوریڈور سے متعلق بچگانہ حرکتیں کر رہا ہے: دفتر خارجہ

بھارت کرتار پور کوریڈور سے متعلق بچگانہ حرکتیں کر رہا ہے: دفتر خارجہ
بھارت کرتار پور کوریڈور سے متعلق بچگانہ حرکتیں کر رہا ہے: دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت کرتار پور کوریڈور سے متعلق بچگانہ حرکتیں کر رہا ہے، ہمارا جواب بچگانہ نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قطر کا دورہ کیا، وزیر اعظم نے امیر قطر کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی، امیر قطر نے پاکستان کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری معاہدے کا ڈرافٹ بھارت سے شیئر کیا، پاکستان نے فوکل پرسن مقرر کیا، بھارت کو بات چیت کے لیے دعوت دی۔ بھارت کرتار پورکوریڈور سے متعلق بچگانہ حرکتیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے جواب پر 2 تاریخیں دے دیں، بھارت کو ہمارا جواب بچگانہ نہیں ہوگا۔ بھارتی مسافر پروازوں کو اجازت ہے لیکن کارگو جہازوں کو نہیں۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے بھی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ پر بات کی جبکہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر سے بھی معاملہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر لنزے گراہم نے ٹرمپ کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات کی بات کی، وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات فی الحال شیڈول نہیں۔ ایسی ملاقاتوں کے لیے بہت تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی۔ پاکستان اور قطر، امریکا طالبان مذاکرات میں سپورٹ دے رہے ہیں۔ افغان امن عمل ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ افغانستان سے قیدیوں کے تبادلے کے لیے معاہدے کی پیشکش کی تھی۔ صرف جرمانہ کی وجہ سے جیلوں میں موجود افراد کی رہائی کے لیے بات کی۔